چنتامنی:22 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )حکومت کی جانب سے غریبوں کی بھلائی کے لئے بنائی گئی اسکیموں کو مستحق لوگوں کے دہلیز تک پہنچانا عوامی نمائندوں اور افسران کا فرض ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ سدارمیا کے فنڈ سے منظور شدہ 7.95لاکھ روپیوں کے چیک 20مستحق احباب میں تقسیم کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیموں کو عوام کے دہلیز تک پہنچانے میں عوامی نمائندے اور افسران سیاست ہرگیز نہیں کرنا چاہئے ایمانداری سے کام کرے تو اس سے غریبوں کی بھلائی ہوسکتی ہے۔کرشناریڈی نے سرکاری ملازمین کانام لئے بغیر اپنے تقریر میں الزام لگایا کہ حلقے کے چند سرکاری ملازمین ٹھیک طرح کام نہیں کررہے ہیں جہاں ان کے پارٹی کے کارکنوں ہیں ا ن کے کاموں کو بہت جلد کردیا جارہا ہے اپوزیشن پارٹی کے کاموں کو کرنے میں کوتاہی برتی جارہی ہے ایسے افسروں کی فوراََ نشاندہی کرکہ ان کے نام کو بلاک لسٹ میں شامل کرکہ قانونی کارروائی کی جائیگی ۔کرشناریڈی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب رعیتوں کے خلاف برتے جارہے امتیازی سلوک کے سبب رعیت طبقہ تباہی کے ککا پر آکھڑ ا ہے ریاستی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں رعیتوں کی فلاح بہبود سمیت کئی بلند بانگ وعدے کئے گئے تھے اقتدار حاصل ہونے کے بعد بر اقتدار کانگریس حکومت اپنے تمام انتخابی وعدوں سے مکرتی جارہی ہے ۔کرشناریڈی نے مزید کہا کہ حکومت سے دیا جانے والے اسکیموں سے لوگ بھر پور فائدہ اُٹھا کر سامنے آئے اس موقع پر جنتادل (ایس) سٹی صدر بی وی منجوناتھ چاری کونسلر کرشنپا شرنیواس ریڈی صدیقہ مٹھ سید پیر پاشاہ رویندرہ گوڈا جناردھن ،شرنیواس ڈاکٹروزیر احمد وغیرہ موجود رہے۔